وزیراعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات پاکستان اور اے ڈی بی میں اشتراک کار اور تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

ڈیووس ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نومنتخب صدر ماساتسوگو اساکاوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر …

ڈیووس ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نومنتخب صدر ماساتسوگو اساکاوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اشتراک کار اور تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ان کی بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ بینک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پاکستانی قیادت کے ساتھ میری پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہترین تعلقات کار اور تعاون جاری ہے، پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے بانی اراکین میں شامل ہے اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں گیا تو بینک نے اس کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اصلاحات کے پروگرام، ٹیکس نظام میں بہتری اور سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی بینک کے نئے صدر کی وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کیلئے خصوصی مالیاتی امداد کیلئے ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہیں، بینک نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور اس میں جدت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینک کے نومنتخب صدر کی قیادت میں بینک کے ساتھ تعلقات اور اشتراک کار کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔