سمنزہنرمند جوان پروگرام کے تحت پاکستانی انجینئرز کیلئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تربیتی پروگرام متعارف کرا سکتی ہے وزیراعظم عمران خان کی سمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکائسر سے ملاقات میں گفتگو

ڈیووس۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکائسر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سمنز کے دیرینہ کردار …

ڈیووس۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوکائسر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سفیر عمومی برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سمنز کے دیرینہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمند جوان پروگرام کے تحت سمنز پاکستانی انجینئرز کیلئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تربیتی پروگرام متعارف کرا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور شرح نمو میں اضافہ ہو گا اور اس سلسلہ میں سمنز کا تعاون مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے سمنز کو دعوت دی کہ وہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی مدد کرے۔ وزیراعظم نے سمنز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ سمنز کا شمار بجلی، آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی ممتاز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔