وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ سے چینی سفیر جنگ یائو کی ملاقات چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور سیکورٹی کے معاملات پر غور

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ سے چینی سفیر جنگ یائو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور سیکورٹی کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ خطے کا امن صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ سے چینی سفیر جنگ یائو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور سیکورٹی کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ خطے کا امن صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے یہ دورہ بے حد اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، سی پیک کے تمام پروجیکٹ کامیاب ہوں گے، سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ خطے کے امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی وزیر داخلہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزارت داخلہ کے تعاون اور انتظامات کے لئے شکر گزار ہیں۔ چینی سفیر نے ملاقات کے لئے دوبارہ وقت دینے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔