اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) نیشنل لاجسٹکس بورڈ کا 63 واں اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/ خصوصی اقدامات اسد عمر جو نیشنل لا جسٹکس بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ کوارٹر ماسٹر جنرل اور این ایل سی کے آفیسر انچارج لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے بورڈ …
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹکس بورڈ کا اجلاس،این ایل سی بجٹ تخمینے اور بیرونی آڈیٹر کی تعیناتی کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) نیشنل لاجسٹکس بورڈ کا 63 واں اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/ خصوصی اقدامات اسد عمر جو نیشنل لا جسٹکس بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ کوارٹر ماسٹر جنرل اور این ایل سی کے آفیسر انچارج لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے بورڈ ممبران کا خیر مقدم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل محمد عاصم اقبال نے بورڈ کو ادارہ کی آپریشنل، انتظامی اور مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور بورڈ کو تکمیل شدہ اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نیشنل لاجسٹکس بورڈنے این ایل سی بجٹ تخمینے اور بیرونی آڈیٹر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ بیرونی آڈیٹرز کے ذریعے آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی توثیق بھی کی۔ بورڈ نے این ایل سی کے مستقبل کے زیر غور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بحث کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات/ خصوصی اقدامات نے این ایل سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے قومی تعمیر و ترقی اور بحرانوں میں حکومت پاکستان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر این ایل سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ہر ترقی پسند ادارے کی طرح این ایل سی کو بھی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور نئے رجحانات متعارف کرانا ہوں گے تاکہ موجودہ کاروباری سر گرمیوں میں مزید وسعت پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کو بروئے کار لا کر ہی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ این ایل سی قومی لاجسٹکس ادارے کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔








