وزیر اعظم عمران خان نے گندم/آٹا سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے گندم/آٹا سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری نوٹیکیفیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ آئی بی کے گریڈ 20سے اوپر کے آفیسر ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے گندم/آٹا سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری نوٹیکیفیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ آئی بی کے گریڈ 20سے اوپر کے آفیسر ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔کنیوینر کمیٹی کسی بھی ایک ممبر کو خودمنتخب کر سکے گا ،کمیٹی گندم/آٹا سے متعلق معاملے کی وجوہات، مستقبل کے لیے اس کے سٹاک کو مد نظر رکھ کر برآمد کی اجازت دینے اور پھر اس کی برآمد پر پابندی کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان گندم کے سٹاک کا انتظام اور صوبوں کے درمیان روابط اور اس حوالے سے دیگر امور کی بھی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی مستقبل کے اقدامات سے متعلق کسیفرد ، آفیسر اور ادارے بشمول کسی نجی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔کمیٹی اس بارے میں وزیر اعظم کو 15روز میں (6فروری) تک رپورٹ پیش کرے گی۔