کراچی۔ 22 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوٹیلیٹی اسٹورز چیئرمین ذوالقرنین خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل گلشن اقبال میں یوٹیلیٹی اسٹورز گئے جہاں پر انہوں نے12000 آٹے کے بیگز کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں …
وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ کا شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ آٹے کا بحران مصنوعی ہے، پاسکوگوداموں میں 3 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، عمران اسماعیل کی گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 22 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوٹیلیٹی اسٹورز چیئرمین ذوالقرنین خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل گلشن اقبال میں یوٹیلیٹی اسٹورز گئے جہاں پر انہوں نے12000 آٹے کے بیگز کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی اتنی قلت نہیں جتنی دکھائی جا رہی ہے، پاسکو گوداموںمیں 3 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جس کی فراہمی کے لئے این ایل سی کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ صوبے بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مصنوعی بحران ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم آفس بھی ایکشن لے گا،گندم کی ملز کو فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے، اب ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیراعظم ڈیووس میں ہیں مگر انہیں عوام کی فکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہریوں کو 400 روپے میں 10 کلو آٹا دیا جا رہا ہے اور مارکیٹ ریٹ600 روپے سے زائد ہے اس طرح مارکیٹ ریٹ سے کم پر آٹا لوگوں کو مل رہا ہے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم کے پیکیج میں تیل، دال، چینی سمیت دیگر اشیاء بھی ہیں جس کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔








