ڈیووس۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ نے یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے جی ایس ایم اے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ جی ایس ایم اے نے دنیا بھر میںموبائل ایکو سسٹم …
وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ کی ملاقات

مزید خبریں
ڈیووس۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ نے یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے جی ایس ایم اے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ جی ایس ایم اے نے دنیا بھر میںموبائل ایکو سسٹم میں 400 کمپنیوں اور 750 سے زائد آپیٹرز کے ساتھ موبائل آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جس میں ہینڈسیٹ اور ڈیوائسز کی تیاری ،سافٹ ویئر کمپنیاں، آلات اور انٹر نیت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ اس شعبے سے متعلقہ دیگر صنعتیں بھی شامل ہیں۔








