اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ اعجاز علی نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بعد ازاں راجہ اعجاز نے پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی اور انہیں …
پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، راجہ اعجاز علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ اعجاز علی نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بعد ازاں راجہ اعجاز نے پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی اور انہیں مقامی قوانین اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کی ہدایت کی اور پاکستانی تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اور سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی میں آپ کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔ سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ قبل ازیں ملاقات کے دوران گورنر تبوک پرنس فہد نے کہا کہ سعودی عرب ملکی اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔








