اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا دیرینہ خواہش ہے۔یہ بات انہوں نے یو این او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریم پیور سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ مسعود کر یم پیور …
حکومتی کاوشوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا دیرینہ خواہش ہے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یو این او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریم پیور سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا دیرینہ خواہش ہے۔یہ بات انہوں نے یو این او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریم پیور سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ مسعود کر یم پیور نے اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو اپنے منصوبے ‘انسداد دہشت گردی برانچ’ کے متعلق بر یفنگ دی۔مسعود کریم پیور نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد انسداد دہشت گردی اور جرائم میں کمی کرنا ہے اور اس کام کو سرانجام دینے کے لئے ضروری تربیت دی جائیگی۔ اس پروگرام کے تحت امن وامان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ یہ منصوبہ نیکٹا کے ساتھ مل کر بھی کام کرے گا۔ مسعود کریمپیور کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے وزارت داخلہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے اور اس سے ہمارے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔وزیر داخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ حکومی کوششوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے منصوبوں کی مدد سے ہم اس مسئلے سے مکمل چھٹکارہ حاصل کر لیں گےـ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا دیرینہ خواہشات میں سے ایک ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے تجربے اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔








