اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبہ کی ترقی اور معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور حالیہ دنوں میں طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔ ان خیالات کا اظہار …
حکومت کپاس کے شعبہ کی ترقی اور معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور حالیہ دنوں میں طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلن گو پیچا میتو اور ریجنل ڈائریکٹر جان روم سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبہ کی ترقی اور معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور حالیہ دنوں میں طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلن گو پیچا میتو اور ریجنل ڈائریکٹر جان روم سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 300 ارب روپے کا تاریخی پروگرام دیا گیا ہے جس سے آئندہ پانچ سالوں کے دوران زرعی شعبے کی ترقی اور بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت نے تمام بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے، فشریز، لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لئے کاشتکاروں کو بھی متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلن گو نے کہا کہ پاکستان کے لئے زرعی ماہرین لا رہے ہیں، جو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے باہمی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔








