اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر شام/ رات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر شام/ رات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 22، بگروٹ منفی 13، استور منفی 12، پارا چنار، گو پس، کالام منفی 11، گلگت منفی 5 اور راولا کوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








