پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کائونٹر قائم کر دئیے ہیں اور چین سے آنے والے تمام …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کائونٹر قائم کر دئیے ہیں اور چین سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں حالیہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ڈاکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام ، ڈی جی ہیلتھ، پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا، تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں اسلام آباد سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پر سکریننگ کائونٹر قائم کر دئیے ہیں اور چین سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے سکریننگ میں مسافر کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ صورت حال کی مسلسل نگرانی کے لیے چینی سفیر اور عالمی ادارہ صحت سے رابطے میں ہیں پاکستان میں اس وقت انیس انٹری پوائنٹس ہیں سست بارڈر چین میں پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ ہے واضع رہے کہ سست بارڈر پر نقل و حمل برف باری کی وجہ سے اپریل تک بند ہے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ چائنہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ تقریباً 890 کیس رپورٹ ہوئے اور 26 افراد کی اموات ہوئیں۔