اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مفروضوں اور افواہوں پر مبنی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا جیسی بیماری پھیلنے کے …
پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبریں درست نہیں، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مفروضوں اور افواہوں پر مبنی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا جیسی بیماری پھیلنے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ خبروں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بعض میڈیا ہائوسز پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کے منظر عام پر آنے کی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے ذمہ دارانہ اور دوست رپورٹنگ کی توقع کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کے کرونا وائرس کے حوالے سے قوم کی پریشانی میں اضافہ نہ کیا جائے اور خبر دینے سے قبل حقائق کی تصدیق کی جائے۔









