اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موجودہ دور حکومت کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور کسی بھی بدعنوان عناصر کا دفاع نہیں کرے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل …
پی ٹی آئی کے موجودہ دور حکومت کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، کسی بھی بدعنوان عناصر کا دفاع نہیں کرے گی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موجودہ دور حکومت کے دوران کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور کسی بھی بدعنوان عناصر کا دفاع نہیں کرے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں بلاتفریق احتساب کے نعرے کے ساتھ 2018ء عام انتخابات جیت کر اقتدار میں آئی ہے، وزیر اعظم عمران خان لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے خلاف احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت کے دوران ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی انڈیکس رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں بدعنوانی کم ہوئی ہے لیکن اس کے بعد نواز شریف کا پاناما پیپرز میں میگا کرپشن سکینڈل سامنے آیا تھا جس نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر کئی سوالات پیدا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا۔









