صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات، حکومتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کیا۔ گورنر ہائوس آمد پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت سے ملاقات کے دوران حکومتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب آب پاک …

لاہور۔ 25 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو گورنر ہائوس لاہور کا دورہ کیا۔ گورنر ہائوس آمد پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت سے ملاقات کے دوران حکومتی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدرمملکت کو جامعات میں کی گئی اصلاحات اور شروع کئے گئے دیگر اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔