وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ، شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔ 25 جنوری(اے پی ی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صدر و وزیراعظم پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت …

اسلام آباد۔ 25 جنوری(اے پی ی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ترکی کے مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صدر و وزیراعظم پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ ترک بہن بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے فیلڈ ھسپتال اور ریسکیو ٹیمیں بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔ترک وزیر خارجہ نے اظہار تعزیت اور مدد کی پیشکش پر پاکستانی قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ترکی میں آنے والا یہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں بیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے، اس وقت ترک حکومت زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کے امور سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت درپیش ہوئی تو ہم اپنے برادر ملک پاکستان کو ضرور مطلع کریں گے۔