اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ جنو بی پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں شمال مغربی بلو چستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ جنو بی پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں شمال مغربی بلو چستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں اور شمال مغربی بلوچستان میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہاتاہم کوئٹہ، مستونگ، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلودرہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری سے موسم سرد ہوگیا ۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان ،کوئٹہ شہر، سمنگلی میں 06 ، مستونگ میں 04، پنجاب، گجرات، خافظ باد، ڈی جی خان میں 01ملی میٹر جبکہ استور میں برف باری 02 انچ برفباری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 13، پارا چنار ،گو پس منفی 12 ، بگروٹ منفی11، کالام منفی 09، استور منفی08 اور ہنزہ میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔