ووہان اور چین کے دیگر علاقوں میں موجود 500 طلباء اور دیگرپاکستانی کمیونٹی کے اراکین محفوظ ہیں اور کمیونٹی کے کسی رکن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونیکی کوئی اطلاع نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ووہان اور چین کے دیگر علاقوں میں موجود 500 طلباء اور دیگرپاکستانی کمیونٹی کے اراکین محفوظ ہیں اور کمیونٹی کے کسی رکن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونیکی کوئی اطلاع نہیں ہے، ''کمیونٹی اراکین کو مکمل تعاون کا دوبارہ یقین دلایا جاتا ہے اور اپیل کی جاتی ہے کہ چینی حکام کی طرف سے …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ووہان اور چین کے دیگر علاقوں میں موجود 500 طلباء اور دیگرپاکستانی کمیونٹی کے اراکین محفوظ ہیں اور کمیونٹی کے کسی رکن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونیکی کوئی اطلاع نہیں ہے، ”کمیونٹی اراکین کو مکمل تعاون کا دوبارہ یقین دلایا جاتا ہے اور اپیل کی جاتی ہے کہ چینی حکام کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول کی مکمل پیروی کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال بھرپور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی متقاضی ہے۔ وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانہ ووہان میںکرونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ اور چین میں دیگر ذیلی مشن پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔ چین کی وزارت صحت نے کیسوں کی تعداد میں اضافے اور اس سے انسانوں میں پھیلنے کا ذکر کرتے ہوئے وائرل انفیکشن سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کے لئے اضافی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے چینی حکام کی بھرپور کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ سفارتخانہ کی وہیب سائٹ www.pakbj.org. کا باقاعدگی سے وزٹ کریں۔ جو لوگ ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہیں سفارتخانہ کے ساتھ ان کی آن لائن رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ معلومات اور تعاون کے لئے درج ذیل نمبرون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے تھرڈ سیکرٹری ذوالفقار علی(+8618501322992) اور تھرڈ سیکرٹری محمد جنید(+8615652889195) شامل ہیں۔