ہم نے حکومت کیخلاف سازش کرنے والے ہاتھ روک دیے ہیں ،پرویز خٹک

پشاور۔26 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کیخلاف سازش کرنے والے ہاتھ روک دیے ہیں ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کا مسئلہ تقریبا حل ہوچکاہے ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ وہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈائیلیسز سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے …

پشاور۔26 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کیخلاف سازش کرنے والے ہاتھ روک دیے ہیں ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کا مسئلہ تقریبا حل ہوچکاہے ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ وہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈائیلیسز سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیئرمین ڈاکٹر عمران خٹک ممبر صوبائی اسمبلی ،ابراہیم خٹک ،بورڈ اف گورنر کے چیرمین گلریز حکیم خان نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر جہانگیر خان ،ہا سپٹل ڈائر یکٹر جہانگیری خان ، ایچ ڈی ڈاکٹر عارف ،ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نظام اور پرویز خٹک کے صاحبزادے اسماعیل خٹک اور اسحاق خٹک بھی موجود تھے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کے پارٹی کے اندر اختلافات تھے ، انہیں پارٹی کے اندر رہ کر بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والے اور اسمبلی میں انتشار پھیلانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھ پورا حساب کتا ب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہے ، جو وعدے ہم نے اپنے اتحادیوں سے کیے ہیں ،وہ پورے کررہے ہیں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی چاہتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ہاسپٹل ڈائر یکٹر ڈاکٹر عارف نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے متعلق پرویز خٹک کو آگاہ کیا اور کہا کہ پبلک پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر اگلے تین ماہ میں امراض دل کے شعبے کا بھی افتتاح کریں گے اور یہاں پر دل کے تمام امراض کا علاج ہوسکے گا۔ اس موقع پرہسپتال انتظامیہ نے نوشہرہ میڈیکل کالج کے مسائل اور مشکلات سے پرویز خٹک کو آگاہ کیا جبکہ نوشہرہ میڈیکل کالج میں نرسنگ کالج اور نرسنگ ہاسٹل کا بھی مطالبہ کیا ۔