وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے، سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھالیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں …

کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے، سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھالیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ مسائل اور محرومیوں کے شکار سندھ کیلئے وزیر اعظم عمران خان خوشخبری بن کر کراچی گئے، سندھ کے نوجوانوں کو مایوسیوں سے نجات دلانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار کراچی تک بڑھادیا گیا ہے ، یہ پروگرام سندھی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے، نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں، آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور بااختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔