اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کوئی پاکستانی اس وائرس سے متاثرہ نہیں ہے، گھبرانے کی نہیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس کے …
کرونا وائرس کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کوئی پاکستانی اس وائرس سے متاثرہ نہیں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کوئی پاکستانی اس وائرس سے متاثرہ نہیں ہے، گھبرانے کی نہیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس کے معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بیجنگ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی صوبے وہان میں 500 کے قریب رجسٹرڈ طلباءہیں جبکہ نان رجسٹرڈ کو شامل کر کے یہ تعداد 500 سے 800 کے درمیان بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے، اس وقت تک ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی اس وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نان رجسٹرڈ طلباءکی رجسٹریشن کے لیے دو افسران مامور کر دیئے ہیں اور ان کے نمبرز بھی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر مشتہر کر دیئے ہیں، پاکستانی طلباءرجسٹریش یا کسی بھی معلومات کے حصول کیلئے سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیجنگ میں اپنے سفارت خانے، چینی وزارت خارجہ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھانا نہ ملنے کی شکایت پر بھی بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سیل شدہ علاقے میں تین وقت کا کھانا بھجوا رہے ہیں، تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، اپنے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ان کی مدد کی ضرورت ہے ہمیں ان کے ساتھ مل کر اس صورت حال سے نمٹنا ہے۔








