کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام سے ملک کی مجموعی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کامیاب جوان پروگرام کے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام سے ملک کی مجموعی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے تحت ہم نے وہ تمام ضروری اقدامات کئے جن کی وجہ سے میرٹ کی بالادستی قائم کی جا سکتی تھی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اڑھائی لاکھ درخواستیں صرف اس وجہ سے مسترد ہوئیں کہ اس میں نوجوانوں نے غلط بیانی کی ہوئی تھی، ہماری طرف سے نادرا کا جانچ پڑتال کا نظام لاگو کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 لاکھ نوجوانوں کی درخواستیں ملک بھر سے موصول ہوئی ہیں جنہیں قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ جب حکومت میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا رہی ہے تو آپ بھی اس پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے غلط بیانی سے کام نہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینا ہے جو ملکی جی ڈی پی کا 40 فیصد پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں جن نوجوانوں نے گھروں میں صنعتیں اور مشینیں لگا رکھی ہیں، یہ ایسے نوجوانوں کے لئے ہے، بہت جلد نجی شعبہ کے بینک بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کئے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، بینکار اور استفادہ کرنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی خطاب کیا۔








