اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈیووس سمیت ہر عالمی فورم میں بھر پور نمائندگی سے وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن کے عملبرادر کے طور پر سامنے آئے ہیں، دنیا عمران خان کو امن کے سفیر کے لقب سے جانتی ہے، ان کی یہ کامیابیاں دراصل پاکستان …
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جھنگ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈیووس سمیت ہر عالمی فورم میں بھر پور نمائندگی سے وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن کے عملبرادر کے طور پر سامنے آئے ہیں، دنیا عمران خان کو امن کے سفیر کے لقب سے جانتی ہے، ان کی یہ کامیابیاں دراصل پاکستان کے 20کروڑ عوام اور پارلمینٹ کی کامیابیاںہیں ، دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں کراچی کی ترقی کے امور پر بات چیت ہوئی جو سیاسی پختگی اور سیاسی استحکام کی طرف مثبت پیش رفت ہے، اتحادی ہی ہماری طاقت ہیں، ان کے تعاون سے ہی عوامی ریلیف کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ، نواز شریف کے پلیٹلیٹس کے حوالے سے اصل مرض کا پتہ چلانا ضروری ہے، ڈاکٹر عدنان پلیٹ لیٹس کی تازہ رپورٹ سے آگاہ کریں ،پوری قوم اس رپورٹ کی منتظر ہے ،پاکستانیوں کو شناخت اور عزت نفس دینا اور اس کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایک ریاست کے سربراہ کے طور پر کاروباری اورسرمایہ کاری کرنے والوں کو سینے سے لگا کر ماضی کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، کے پی کے اندر ٹیم لیڈر وزیراعلی کے حوالے سے تحفظات پارٹی کے اندر ہی حل ہوسکتے تھے، میڈیا کی زینت بنانا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے ، پارٹی میں ہر رکن ڈسپلن کا پابند ہوتا ہے، جب کوئی آگے بڑھ کر شارٹ لگاتا ہے تو پھر کلین بولڈ یا کیچ آﺅٹ بھی ہوسکتا ہے۔ وہ پیر کو پی آئی ڈی میڈیا سینٹر اسلام آباد میں جھنگ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انتہائی اہم دورہ پر کراچی میں موجود ہیں، کراچی ایئر پورٹ پر وزیراعلی سندھ کا وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لئے موجود ہونا سیاسی عمل کی پختگی اورسیاسی استحکام کی طرف مثبت پیش رفت ہے جسے دل کی اتھاہ گھرائیوں سے خوش آئند اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک شگون ہے ، تمام سیاسی جماعتیں اپنا آئینی کردار اورحکومتیں آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرینگی تو پاکستان حقیقی ترقی کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ کراچی ملک کی ترقی کے حوالے سے سرگرمیوں کی جنم گاہ ہے،کراچی پاکستان کی معاشی اعشاریوں کو بہتر بنانے اور دنیا بھر میں پذیرائی دلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ، کراچی میں سرمایہ کاری کی گونج ملک بھر میں سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے کاروباری برادری نے بھی ملاقات کی ۔ وزیراعظم کی معیشت بہتری کی پالیسیوں اورکاروباری آسانیوں کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر معشیت کے استحکام کو عوام کے ریلیف کے ساتھ منسلک کیا اور تمام کاروباری حضرات ، اورسیز پاکستانیوں جو بین الاقوامی کمپنیز کے جوائنٹ وینجر کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انھیں یقین دلایا کہ پاکستان میں کاروبار کے لئے ساز گار ماحول ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسوں پر اعتماد ہماری ملکی معشیت کے درست سمت پر گامزن ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں 162ارب کا فنڈ جو کراچی کی بہتری کے لئے وفاق نے مختص کیا ہے اس پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، وزیراعظم نے سندھ کے عوام کے لئے تمام بنیادی حقوق وفاقی سطح پر دستیاب وسائل میں سندھ کے حصہ کے مطابق فراہم کرنے اور تعاون کی پیشکیش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی ،قومی مفاد کے تحفظ اور عوامی مفاد کے ایجنڈے پر سب ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سند ھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک اور مضبوط بنانے کے اپنے خواب کو پھر دہرایا ، امید ظاہر کی کہ سندھ کے اداروں میں اصلاحات متعارف کراکے کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں نوجوانوں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی کثیر تعداد کو قرض فراہم کرنے جارہے ہیں تا کہ سندھ کا جوان کراچی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جرات مندانہ پالیسیوں کے مثبت اثرات کو نہ صرف کاروباری بلکہ بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان 72 سالوں کے بعد ایک نئے پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے سیاسی ہم آہنگی اور ہر طبقے کے کلیدی کردار کی اشد ضرورت ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کاروباری برادری نے وزیراعظم کی ڈیووس فورم میں شرکت کو بھی سراہا ، یہ بھی حقیقت ہے کہ اقتصادی فورم میں آج تک جتنے وزراءاعظم نے شرکت کی موجودہ دورہ کے اخراجات کم ترین ہیں ، وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے عزم کو دہرایا کہ قوم کی پائی پائی کے محافظ ہیں، امانت کے اندر خیانت کا کوئی تصور نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتصادی فورم میں عالمی میڈیا کے سامنے تلخ سوالات کے جوابات دیئے، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ پاکستان کا وزیراعظم عالمی میڈیا کا سامنا کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے ،کراچی ،پشاور، کوئٹہ ،پنجاب ،آزاد کشمیر ،گلگت ،بلتستان سمیت ملک سے محبت کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، معیشت بہتری اوراستحکام کی طرف رواں دواں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے یہ حکومت اپنے ایجنڈے کو آگے لیکر جائے گی ، اتحادی ہی ہماری طاقت ہیں، اس کے ذریعے ہی عوامی ریلیف کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی مصروف ترین دورہ ہے، اس وجہ سے ون آن ون ملاقاتیں نہیں ہوسکتی تھیں، ہر دورہ میں اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری رہیں گی اوراعتماد کا رشتہ بڑھتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی حکومتی ٹیم وزیراعظم کی ہدایات پراتحادیوں سے ملی اوران کے تحفظات دور کرنے کے لئے اپنی سفارشات تیار کر رہی ہے، اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے ، یہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو اصل منزل تک لیکر جائے گی ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس ملک میں دہشت گردی کے سائے تھے، بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاوان، کاروباری حضرات کو تکالیف کا سامنا تھا ،وہ ماحول ٹھیک کیا گیا ہے ،کراچی کا امن و استحکام واپس آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں ایک صاف شفاف قیادت کا چہرہ کاروباری حضرات کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، صنعت کے فروغ کے لئے آئیڈیل ماحول ہے ،اکنامک زون ،سپیشل اکنامک زون میںہر سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو سرمایہ کاری باہر چلی گئی ہے وہ بھی واپس آرہی ہے ، پاکستانیوں کو شناخت اور عزت نفس دینا اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بے تابی سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، دل کے مرض کا پہلے سے پتہ ہے، اس کا فالو اپ ہوتا رہتا ہے ،قوم موجودہ پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننا چاہتی ہے، پاکستان میں پیلٹ لیٹس کا اتار چڑھاﺅ ہورہا تھا ،ڈاکٹر عدنان تازہ صورتحال کے حوالے سے کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کراکے بتائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گندم کے بحران کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، وہ کمیٹی حقائق جاننے کے لئے کام کررہی ہے جیسے ہی حتمی رپورٹ آئے گی تو میڈیا کے ساتھ شیئر کریںگے ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے،جماعت کی باﺅنڈری کے اندر اور پارٹی قیادت کے ساتھ بات کرنا ہر رکن کا حق ہوتا ہے لیکن جب پارٹی کو ئی فیصلہ کرلیتی ہے تو پھر پارٹی کے فیصلے کو ماننا اور عمل کرنا ہر ممبر کی یکساں ذمہ داری ہے۔ کے پی کے اندر ٹیم لیڈر وزیراعلی کے حوالے سے جو لوگ تحفظات رکھتے ہیں تو اس کو حل کرنے کا پلیٹ فارم پارٹی ہی تھی لیکن جب پارٹی کے معاملات کو میڈیا کی زینت بنایا جاتا ہے تو یہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوتی ہے ، جبک لوگ کریز سے باہر نکل کر چکھا لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو بولڈ ،کیچ آﺅٹ بھی ہوسکتے ہیں ،سب کے لئے پیغام ہے کہ وہ دائرہ کے اندر رہ کر کھیلیں ۔








