لاہور۔27 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر (ر)اعجازشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزےر داخلہ نے کہاکہ …
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر (ر)اعجازشاہ کا ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔27 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر (ر)اعجازشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایک روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزےر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا افتتاح کیایہ میرا خواب تھا اور میں اعجازاحمدچوہدر ی اور انکی ٹیم کا ننکانہ صاحب کا دورے کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اعجازاحمدچوہدری بڑی محنت سے سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے میںاپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ آئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 70 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ 5 فروری کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کریںگے فاشست مودی کی بربریت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریںگے۔ 23 فروری کو سنٹرل پنجاب کی تمام نیبر ہوڈ اورویلیج کونسل کے تمام عہدیداران اپنا حلف اٹھائیںگے ۔ تحریک انصاف نچلی سطح تک مضبوط تنظیم کھڑی کررہی ہے جو حکومت اور پارٹی کے درمیان پل کا کردار اد ا کرے گی۔اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈرز اور ورکرز میں کوئی فرق نہیں ۔عہدیداران پارٹی نظم وضبط کے مطابق کام کرینگے ہمیں تمام کام پاکستان کی ترقی کے لئے کرنے ہیں ۔ دنیا بھر میں جو معاشرے منظم نہیں ہوتے ان پر ظلم ہوتا ہے ہمیں اس وقت منظم ہونے کی ضرورت ہیں ۔ جہاں پر ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے نہیں ہیں وہاں ورکروں کو با اختیار بنایا جائے گا ، ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ متحد ہوکر چلیں گے اور تمام سازشیوں کو ناکام بنائیں گے۔ ابھی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے مکمل نہیں ہوئی ۔ ورکرزکنونشن کے موقع پر ننکانہ صاحب کی تمام تحصیل کی گورننگ باڈی کے عہدیداران سے اعجازاحمدچوہدری نے حلف لیا ۔ ننکانہ صاحب پہنچنے پر ضلعی صدر سید سرور شاہ نے عہدیداران کے ہمراہ اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ کا بھرپور استقبال کیا ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ضلعی صدر سید سرور شاہ ، ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، ایم پی اے میاں عاطف ، ارشد ساہی ، رائے اسلم ، پیر صفدر شاہ ، طاہر منظور گل ، شاہد منظور گل، مون خان ، پیر طارق شاہ ، رائے مشتاق ، طارق سعید ، علی جاوید ڈوگر، ملک عامر کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔








