اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی ایم پی ایز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطے میں ہیں، ن لیگ کو خدشہ ہے کہ ان کی جماعت میں فارورڈ بلاک نہ بن جائے اس لئے وہ پنجاب حکومت گرانے کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اتحادی …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی ایم پی ایز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطے میں ہیں، ن لیگ کو خدشہ ہے کہ ان کی جماعت میں فارورڈ بلاک نہ بن جائے اس لئے وہ پنجاب حکومت گرانے کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اس لئے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی نے بے دردی سے قومی خزانے کو لوٹا، پی ٹی آئی حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جلد ہی عوام کو ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں پہلے بھی حکومت کے ساتھ تھیں اور آئندہ بھی ہوں گی، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی ہیں اس لئے اپوزیشن جماعتیں کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ نے اختلافات کی وجہ سے وزراءکو فارغ کیا، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور امید ہے کہ جلد ہی معاملات حل ہو جائیں گے۔








