اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں، ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے معاون نہیں ہو سکتے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں، ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے معاون نہیں ہو سکتے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں، ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے معاون نہیں ہو سکتے۔ پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں، ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے معاون نہیں ہو سکتے، افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغاسنتان اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔