ہیلری کلنٹن نے انتخابی سیاست کے حوالے سے مشکل ترین ریاستوں کا دورہ شروع کردیا

نیو یارک۔ 05 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی سیاست کے حوالے سے مشکل ترین ریاستوں کا دورہ شروع کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس دورے میں وہ پہلی مرتبہ پریس کے نمائندوں کو اپنے طیارے میں ساتھ لیکر جارہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن اس دورے کے دوران کلولینڈ ‘ اوہائیو ‘ ہیمپٹن اور ایلی نوائے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کریں …

نیو یارک۔ 05 ستمبر (اے پی پی) امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابی سیاست کے حوالے سے مشکل ترین ریاستوں کا دورہ شروع کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس دورے میں وہ پہلی مرتبہ پریس کے نمائندوں کو اپنے طیارے میں ساتھ لیکر جارہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن اس دورے کے دوران کلولینڈ ‘ اوہائیو ‘ ہیمپٹن اور ایلی نوائے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گی۔بعد ازاں وہ ٹیمپا روانہ ہوں گی جہاں وہ ایک ریلی سے خطاب کے علاوہ یونیورسٹی آف ساﺅتھ فلوریڈا کا دورہ بھی کریں گی۔ وہ جمعرات کو شمالی کیرولینا جائیں گی۔امریکی مبصرین کے مطابق یہ علاقے 2016ءکے صدارتی انتخابات میں سخت ترین میدان جنگ کا روپ دھاریں گے۔

Leave a Reply