وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی جام کمال کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کی تعمیر، ترقی و خوشحالی کیلئے عزم کا واضح اظہار ہے، بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، انہیں ملک کے دیگرترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی جام کمال کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کی تعمیر، ترقی و خوشحالی کیلئے عزم کا واضح اظہار ہے، بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، انہیں ملک کے دیگرترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ان کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی اور صحت و تعلیمی سہولیات یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم عمران خان عوامی ریلیف اور 71سال سے درپیش مسائل کے حل کی مضبوط اور ٹھوس بنیاد رکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سے پہلے کوئی حکومت مشکل فیصلوں کی ہمت نہیں کر سکی، مشکل فیصلے عمران خان کی ملک وقوم سے وابستگی کا ثبوت ہے، وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی کے بجائے قوم کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ اقدامات تبدیلی لائیں گے۔