اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد پاکستانیوں کے تحفظ،فلاح و بہبود اورمعاونت کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔بھارت سمیت کسی بھی طاقت کو پاکستان کیخلاف جارحیت کے عزائم ناکام بنانے سے متعلق ہمارے عزم کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیئے۔چین کیساتھ خنجراب پاس اپریل میں کھول دیا جائیگا۔پاکستان کشمیر کا تنازعہ عالمی …
پاکستان چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد پاکستانیوں کے تحفظ،فلاح و بہبود اورمعاونت کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد پاکستانیوں کے تحفظ،فلاح و بہبود اورمعاونت کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔بھارت سمیت کسی بھی طاقت کو پاکستان کیخلاف جارحیت کے عزائم ناکام بنانے سے متعلق ہمارے عزم کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیئے۔چین کیساتھ خنجراب پاس اپریل میں کھول دیا جائیگا۔پاکستان کشمیر کا تنازعہ عالمی سطح پر موثر انداز میں اٹھا رہا ہے ،بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں سورتحال کا نوٹس لے۔پاکستان اقوم متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس پھیلاو کے بعد اب چین کیساتھ خنجراب پاس کو اب معمول کے مطابق اپریل میں کھول دیا جائیگا۔ پاکستان اور چین کے مابین معاہدے کے تحت بھاری برفباری کے باعث خنجراب پاس نومبر میں بند اور اپریل میں کھول دیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شیڈول سے قبل خنجراب پاس کھولنے کے فیصلے میں تبدیلی صحت کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین میں ہمارے سفارتخانے اور قونصلیٹ نے تمام پاکستانی طلبا تک رسائی کی ہے، اس کے علاوہ ہم چینی حکام کیساتھ بھی رابطوں میں ہیں اور انہوں نے پاکستانی شہریوں کے تحفظ کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ایک اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے جو کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پروازوں میں تاخیر کے باعث ارومچی میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں تاہم چینی حکام سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں اگلی دستیاب پرواز میں پاکستان بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی ہے اور تمام صوبائی محکمہ صحت اور بارڈر کراسنگ سمیت ائر پورٹس کے انٹری پوائنٹس کو الرٹ کر دیا ہے۔ ترجمان نے بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کیخلاف مسلسل جنگی جنون اور ہرزا رسائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقامی سطح پر اقلیتوں کی جانب سے امتیازی اور کشمیر مخالف پالیسیوں کیخلاف احتجاج اور تنقید سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہرے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نو ٹس لے ۔ مشرق وسطی امن منصوبے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوم متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔








