مکہ کے گورنر نے غلاف کعبہ (کسویٰ) کعبہ کے دربان اعلیٰ کے حوالے کردیا

جدہ ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے غلاف کعبہ (کسویٰ) کوکعبہ کے دربان اعلیٰ کے حوالے کردیا۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جدہ میں گورنر ہاوس میں ایک پروقارتقریب ہوئی جس میں گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے غلاف کعبہ (کسویٰ) کو کعبہ کے سعدین( دربان اعلیٰ ) کے کے حوالے کردیا۔ شہزادہ خالد الفیصل …

جدہ ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے غلاف کعبہ (کسویٰ) کوکعبہ کے دربان اعلیٰ کے حوالے کردیا۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جدہ میں گورنر ہاوس میں ایک پروقارتقریب ہوئی جس میں گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے غلاف کعبہ (کسویٰ) کو کعبہ کے سعدین( دربان اعلیٰ ) کے کے حوالے کردیا۔ شہزادہ خالد الفیصل نے اس موقع پر کہا کہ ہمی حرمین الشریفین کے انتظامات اورحج اورعمرہ کیلئے آنیوالے مسلمانوں کی خدمت پر فخر ہے اوریہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں ترقیاتی کاموں اورمسلمانوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

Leave a Reply