حکومت کی کوششوں سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستان واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو عدالت کے ذریعے واپس لایا جائے گا’ چین میں پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں، رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستان واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو عدالت کے ذریعے واپس لایا جائے گا' وزارت خارجہ چین کے ساتھ رابطہ میں ہے' پاکستان طلباء خیریت سے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستان واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو عدالت کے ذریعے واپس لایا جائے گا’ وزارت خارجہ چین کے ساتھ رابطہ میں ہے’ پاکستان طلباء خیریت سے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے سعودی عرب سے بات چیت کی تھی جس کے نتیجے میں کل سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی وطن واپس آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس طرح دوسرے ممالک میں بھی جہاں کہیں پاکستانی قید ہیں ان کو واپس لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی دولت کو لوٹنے والے بیرون ملک بھاگ گئے ہیں۔ ان کو بذریعہ عدالت واپس لایا جائے گا اور ان سے قومی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔ وزارت خارجہ اس حوالے سے چین کے ساتھ رابطہ میں ہے۔