اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ادارے کی کارکردگی میں بہتری کے لئے اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کوانتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب کے افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ بہتری کو یقینی بنانے کے لئے جامع تربیتی پلان تشکیل دیا ہے، نیب کے تمام علاقائی بیوروز میں …
نیب ادارے کی کارکردگی میں بہتری کے لئے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا ٹریننگ، آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ادارے کی کارکردگی میں بہتری کے لئے اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کوانتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب کے افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ بہتری کو یقینی بنانے کے لئے جامع تربیتی پلان تشکیل دیا ہے، نیب کے تمام علاقائی بیوروز میں ٹریننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جو اپنے متعلقہ علاقائی بیوروز میں مجوزہ سرگرمیوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں، اکائونٹس کے معاملات، جنرل فنانشل رولز، ایف آر، ایس آر، سوالیہ دستاویزات کی ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹس کے تجزیہ سے متعلق ریفریشر اور کیپسٹی بلڈنگ کورسز وضع کئے گئے ہیں تا کہ معیار اور یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ، آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری کے لئے تربیت کا اہم کردار ہے، نیب ملک کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں ٹریننگ سیلز قائم کئے گئے ہیں جو کہ اپنے متعلقہ علاقائی بیوروز میں مجوزہ سرگرمیوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں، نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کے تحت ٹریننگ آف ٹرینرز بھی منعقد کئے جائیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اپنی افرادی قوت کے معیار کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری کے لئے تربیت کو فوقیت دیتا ہے، تمام انویسٹی گیشن افسران کے لئے معیاری سلیبس تشکیل دیا گیا ہے۔ اکائونٹس کے معاملات، جنرل فنانشل رولز، ایف آر، ایس آر، سوالیہ دستاویزات کی ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹس کے تجزیہ سے متعلق ریفریشر اور کیپسٹی بلڈنگ کورسز وضع کئے گئے ہیں تا کہ معیار اور یکسانیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے نیب کے ایس او پیز، قوانین اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد میں مدد ملے گی جبکہ تربیتی پروگراموں اہداف پر عملدرآمد کا بھی مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی تربیتی ضروریات کے تناظر میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور مجرموں کو قانون کے مطابق قانون کے کٹہرے میں لانے پر پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیے کی سہولت موجود ہے تاکہ انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز قانون کے مطابق مقررہ وقت میں فرانزک لیب کی جدید سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے مقدمات کی تحقیقات مکمل کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہمعزز احتساب عدالت لاہور نے ریفرنس نمبر 38/2015 میں ملزم امجد پرویز،چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز مشعال سرجیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کو ریکارڈ شدہ اعترافی بیان کے بعد عوام کو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے اور پر کشش منافع دینے کے الزام میںدھوکہ دہی کے الزام میںریفرنس کی سماعت کے بعد ملزم امجد پرویز کے خلاف بد عنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر نیب کے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امجد پرویز کو (6) سال قید با مشقت اور 194.672ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ معزز احتساب عدالت کراچی نے جرم ثابت ہو جانے پر ملزم محمد شاہد اور دیگر کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد شاہد کو 10سال قید بامشقت اور 19.701ملین روپے جرمانہ، ملزم محمد صابر کو 10سال قید بامشقت اور 19.701ملین روپے جرمانہ جبکہ ملزم شاہد شمیم ،انسپکٹران لینڈ ریونیوایف بی آر کو 5سال قید بامشقت اور 1.714ملین روپے جرمانہ جبکہ ملزم شمیم اختر ، سپرنٹنڈنٹ ان لینڈ ریونیو کو 10سال قید بامشقت اور 1.71ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے باہمی گٹھ جوڑ سے جعلی انوائسز میں غیر قانونی سیلز ٹیکس ریفنڈ کے ذریعے ملکی خزانے کو مجموعی طور پر 111.477ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔








