اس ہفتہ وزیراعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے، اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سال میں ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس ہفتہ وزیراعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے، اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس ہفتہ وزیراعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے، اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹرفیس بنیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس ہفتہ وزیراعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے،غیر روایتی برآمدات جن میں بائیو ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہو گا، ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔ ایسے ٹیکس سٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دینا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان کو دیکھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970ءکی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا، 1971ءمیں سانحہ مشرقی پاکستان ہوا تو ہمارا تمام تر فوکس دفاع پر چلا گیا۔ غلطی یہ ہوئی کہ امریکہ اور چین کی طرح سول ملٹری انٹرفیس بناتے تو ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں ٹرانسفر ہوتی۔