حکومت نے توانائی کے شعبہ میں نجی شعبہ کی سہولت کیلئے بیورو کریسی کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ندیم بابر کا ایل این جی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبہ میں نجی شعبہ کی سہولت کیلئے بیورو کریسی کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا ہے، عوام کو بجلی، تیل اور گیس کی سستی اور وافر فراہمی کیلئے آئندہ 25 سال کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبہ میں نجی شعبہ کی سہولت کیلئے بیورو کریسی کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا ہے، عوام کو بجلی، تیل اور گیس کی سستی اور وافر فراہمی کیلئے آئندہ 25 سال کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایل این جی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ندیم بابر نے کہا کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے اور صارفین کو سستی توانائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کے ضیاع کو بھی روکنے کی ضرورت ہے، حکومت کی طرف سے تیار کی جانے والی نئی حکمت عملی سے توانائی سستی اور وافر مقدار دستیاب ہو گی اور اس سے ملک میں صنعتی شعبہ اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے توانائی کے شعبہ میں نجی شعبہ کو بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں بیورو کریسی کی کئی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا ہے، حکومت نے پچھلے 16 ماہ کے دوران جو اقدامات کئے ہیں ان سے توانائی کے شعبہ پر آئندہ سالوں میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ پر ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہم پائپ لائنوں اور ٹرمینلز تک کھلی رسائی پر یقین رکھتے ہیں، اگلے 10 سے 20 سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا اور ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی سے پیداوار بڑھائی جائے گی، آئندہ 20 سالوں میں بجلی کی پیداوار میں تیل پر انحصار کم ہو جائے گی اور گیس سے پیداوار بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایل این جی کا شعبہ اس وقت انتہائی کم استعداد کا حامل ہے لیکن ہمیں اسے مو¿ثر بنانا ہے اور ہمیں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانا ہو گی تاکہ تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔