سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ڈائریکٹر ایگزیکٹیو کمیٹی ایس سی او جمعہ خان فیاضوچ غیاثوف سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن کی حیثیت سے پاکستان خطے میں دہشت گردی و شدت پسندی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے دیگر رکن ملکوں کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر ایگزیکٹیو کمیٹی ایس سی او جمعہ خان فیاضوچ غیاثوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن کی حیثیت سے پاکستان خطے میں دہشت گردی و شدت پسندی کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے دیگر رکن ملکوں کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر ایگزیکٹیو کمیٹی ایس سی او جمعہ خان فیاضوچ غیاثوف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے 27سے 29جنوری تک پاکستان کا دورہ کے دوران ان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، پاکستانی وفدکی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران سیکرٹڑی خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایس سی ار رکن کی حیثیت سے پاکستان خطے میں درپیش دہشت گردیہ اورشدت پسندی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں دیگر رکن ملکوں کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔غیاثوف نے خطے میں دہشت گردی و شدت پسندی کیخلاف گلوبل جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں سے دیگر ممالک سیکھ سکتے ہیں۔ مختلف سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے علاوہ وفد نے میران شاہ اور نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی کا دورہ بھی کیا۔