اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، 538 طلباءچین کے ووہان شھر میں موجود ہیں، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی طلباءکو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نقل مکانی سے بیماری بڑھ سکتی …
وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، 538 طلباءچین کے ووہان شھر میں موجود ہیں، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی طلباءکو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نقل مکانی سے بیماری بڑھ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کو بریفنگ کے دوران کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی کے چیئرمین خالد مگسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں جن چار پاکستانیوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ چین سے فلائٹیں 3 فروری سے آنا شروع ہو جائیں گی۔جس کے حوالے سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تمام ہوائی اڈوں اور ہسپتالوں میں سکریننگ اور ان کے چیک اپ کے حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں یہ ہمارے لئے اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد بھی برف کی وجہ سے بند ہے ہوائی اڈوں پر تھرمواسکینرز کے ذریعے چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ ایک مخصوص ٹیمپریچر کے علاوہ اگر زیادہ ٹیمپریچر ہوا تو ایسے شخص کو چیک اپ کے لئے علیحدگی میں رکھا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈریپ سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈریپ کو اپنا لیگل کام کرنا پڑے گا۔ جو دوائیں باہر سے منگوائی جاتی ہیںاسکی لسٹ کمیٹی کو دی جائے ۔ ڈریپ حکام نے بتایا کہ صرف ملٹی وٹامن کو سپورٹ کیا جارہا ہے 21 پروجیکٹ ملٹی وٹامن پر کام کر ہے ہیں، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اگلی میٹنگ میں رپورٹس دی جائے۔








