اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور قومی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ …
وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سمیت مختلف وازرتوں اور قومی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے ملک کے مختلف مالیاتی و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے مو¿ثر اقدامات اور ان کے مثبت اور ٹھوس نتائج سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اگلے ماہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی مو¿ثر و بامقصد شرکت اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کےلئے کی گئی جملہ تیاریوں اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں کوششوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر نفاذ کو سہل اور یقینی بنانے کےلئے دوست ممالک کی پاکستان کو فراہم کی گئی فنی معاونت اورامداد کر سراہا گیا اورآنے والے دنوں میں باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔








