اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سکھر پہنچ گئے۔ سکھر میں اہم ملاقاتوں کے علاوہ سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر احمد خان بھی ہمراہ …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سکھر پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سکھر پہنچ گئے۔ سکھر میں اہم ملاقاتوں کے علاوہ سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر احمد خان بھی ہمراہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سکھر آ کر خوشی محسوس ہوئی، سکھر عوام مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اسلام الدین شیخ کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ سکھر میں جاری ترقیاتی منسوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے وفاق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔








