اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے- IV)، کراچی سرکلر ریلوے، ایس- III ، حیدرآباد یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ اور جامشورو۔ سیہون روڈ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اسد …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے- IV)، کراچی سرکلر ریلوے، ایس- III ، حیدرآباد یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ اور جامشورو۔ سیہون روڈ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ترقیاتی امور پر سیاست نہیں ہو گی، وفاقی حکومت سندھ کے وفاقی مالی اعانت کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی خواہاں ہے اور اس طرح کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کےلئے ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مشترکہ طور پر مالی اعانت منصوبوں جیسے کے IV واٹر سپلائی منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے بھی سندھ کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ایک اہم منصوبہ ہے اور انہوں نے منصوبہ بندی کمیشن اور ای اے ڈی کو ہدایت کی ہے کہ منصوبہ کےلئے عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کےلئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی اور کوئی بھی زیر التواءامور باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔








