اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) احساس پروگرام کے لئے مختص 200 ارب روپے سے غریبوں کی حالت بہتر ہوگی اور انتہائی مستحق خواتین کی سماجی زندگی خوشحال ہوگی، موجودہ حکومت نے غریب طبقہ بالخصوص صوبوں کے کم مراعات یافتہ علاقوں میں خواتین کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے کفالت پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعہ کو …
احساس پروگرام سے غریبوں کی حالت بہتر اور انتہائی مستحق خواتین کی سماجی زندگی خوشحال ہوگی،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) احساس پروگرام کے لئے مختص 200 ارب روپے سے غریبوں کی حالت بہتر ہوگی اور انتہائی مستحق خواتین کی سماجی زندگی خوشحال ہوگی، موجودہ حکومت نے غریب طبقہ بالخصوص صوبوں کے کم مراعات یافتہ علاقوں میں خواتین کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے کفالت پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں غریب خواتین پی ٹی آئی حکومت کے پروگرام سے مستفید ہوں گی، پروگرام کی شفافیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک ملک کے 55 اضلاع میں ڈیسک فیسیلٹی فراہم ہو گی جہاں ایسی خواتین اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھا کر اندراج کراسکتی ہیں جنہیں بینک برانچوں کی اے ٹی ایم سروس سے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ حا صل ہوگا مخیر حضرات کی جانب سے عطیات کے متعلق ایک سوال پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس حوالہ سے ہم مستقبل میں ایک پالیسی متعارف کرائیں گے تاکہ ایسے مخیر حضرات یا فلاحی تنظیمیں جو اس پروگرام کے لئے مدد کرنا چاہیں کسی مشکل کے بغیر فنڈز جمع کراسکیں ۔








