پوچیفسٹروم ۔ 2 فروری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 فروری کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم بینونی سے پوچیفسٹروم پہنچ گئی ہے جہاں اس نے منگل کو شیڈول بڑے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی، گرین …
انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
پوچیفسٹروم ۔ 2 فروری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 فروری کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم بینونی سے پوچیفسٹروم پہنچ گئی ہے جہاں اس نے منگل کو شیڈول بڑے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی، گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی تھی، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 6 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔








