ینگون ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) میانمر کی سٹیٹ کونسلر اور جمہوریت نواز رہنا آنگ سان سوچی نے مسلم اکثریتی ریاست راکھائن کے مسئلے کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا ہے ۔ راکھائن میں روہنگیا مسلمان طویل عرصے سے مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں اور میانمر میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر اس مسئلے کی اہمیت پر توجہ دی گئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق …
آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دےدیا

مزید خبریں
ینگون ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) میانمر کی سٹیٹ کونسلر اور جمہوریت نواز رہنا آنگ سان سوچی نے مسلم اکثریتی ریاست راکھائن کے مسئلے کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا ہے ۔ راکھائن میں روہنگیا مسلمان طویل عرصے سے مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں اور میانمر میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر اس مسئلے کی اہمیت پر توجہ دی گئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز ریاست کے مسائل کیلئے قائم مشاورتی کونسل کا پہلااجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے آنگ سان سوچی نے کہاکہ ان پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے کہ مشاورتی فورم غیر برمیوں کو نمائندگی کیوں دی گئی ہے تاہم وہ واضح کرناچاہتی ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ کئی برسوں سے بین الاقوامی نوعیت کاہے اور اب ہمیں اس مسئلے کاحل نکالنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ جب تک اس مسئلے کے بنیادی وجوہات کاتعین نہیں کیا جاتااس وقت تک ممکنہ حل کے قریب نہیں پہنچ سکتے ۔








