کابل میں وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکے، 24 افراد ہلاک،91 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

کابل میں وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکے، 24 افراد ہلاک،91 سے زائد افراد زخمی ہوگئے حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے ہیں کابل۔ 05 ستمبر (اے پی پی) کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 91 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔وزارتِ دفاع کے ترجمانکے مطابق پہلا دھماکہ ہونے کے …

کابل میں وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکے، 24 افراد ہلاک،91 سے زائد افراد زخمی ہوگئے
حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے ہیں
کابل۔ 05 ستمبر (اے پی پی) کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 91 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔وزارتِ دفاع کے ترجمانکے مطابق پہلا دھماکہ ہونے کے بعد جب سکیورٹی فورسز اور عام افراد لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے تو ا±سی وقت دوسرا دھماکہ ہو گیا۔خیال کیا جا رہا پہلے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ خودکش تھا۔وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے ہیں۔

Leave a Reply