کابل میں فلاحی تنظیم کے زیراہتمام تقریب پر حملہ میں، ایک شخص ہلاک اور6زخمی ، ننگرہارمیں فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 12سے زائد ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، قندوز میں سرکاری فورسز کا ضلع قلعہ ذال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

کابل ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فلاحی تنظیم کے زیراہتمام تقریب پر حملہ میں ایک شخص ہلاک اور6زخمی ہوگئے، ننگرہارمیں فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 12سے زائد ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، قندوز میں سرکاری فورسز نے ضلع قلعہ ذال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کابل میں …

کابل ۔ 06 ستمبر (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فلاحی تنظیم کے زیراہتمام تقریب پر حملہ میں ایک شخص ہلاک اور6زخمی ہوگئے، ننگرہارمیں فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 12سے زائد ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، قندوز میں سرکاری فورسز نے ضلع قلعہ ذال پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کابل میں فلاحی تنظیم پام لرنہ کے زیراہتمام ایک تقریب کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا جس میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ تقریب شہرنو کے علاقہ میں جاری تھی کہ اس دوران دو حملہ اورداخل ہوگئے۔حکام کے مطابق ایک دھماکہ خودکش ہوسکتاہے جس میں 6افراد زخمی ہوگئے

Leave a Reply