ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان گیل نے عدم دستیابی ظاہر کی، کریگ بریتھویٹ کی ون ڈے اور پاویل، پورن کی پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈز میں طلبی کنگسٹن ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کو …
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان
گیل نے عدم دستیابی ظاہر کی، کریگ بریتھویٹ کی ون ڈے اور پاویل، پورن کی پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈز میں طلبی
کنگسٹن ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کو اعلان کر دیا، ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کریگ بریتھویٹ پہلی بار ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ آل راﺅنڈر روومان پاویل اور وکٹ کیپر بلے باز نیکولاس پورن کو پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا، جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے سلیکشن کیلئے عدم دستیابی ظاہر کر دی۔ گیل امریکہ میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین سکواڈ کا حصہ تھے تاہم وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے تھے۔









