وزیراعظم محمد نواز شریف کے سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹیکسٹائل، زرعی مشینری اور ادویہ سازی کے شعبوں میں وسیع تر اشتراک کار سےسینیگال کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو 30.469 ملین ڈالر سالانہ کی موجودہ …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹیکسٹائل، زرعی مشینری اور ادویہ سازی کے شعبوں میں وسیع تر اشتراک کار سےسینیگال کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں سینیگال کے صدر مکی سال کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو 30.469 ملین ڈالر سالانہ کی موجودہ سطح سے بڑھا کر حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ اس وقت پاکستان کی سینیگال کیلئے سالانہ برآمدات 29.33 ملین ڈالر ہیں جبکہ سینیگال سے درآمدات کا حجم 1.06 ملین ڈالر ہے۔ مذاکرات کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اور سینیگال کے صدر نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے سینیگال پر زور دیا کہ وہ چمڑے اور ہلکی انجینئرنگ کی مصنوعات، زرعی مشینری اور سازوسامان سمیت پاکستانی مصنوعات سے استفادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہمارے وزیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی و سرمایہ کاری وفد سینیگال کا دورہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے شوگر اور سیمنٹ پلانٹس کے قیام کیلئے سینیگال کو تکنیکی تعاون کی فراہمی کے علاوہ زرعی شعبہ کے فروغ میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔

Leave a Reply