مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں طلال احمد چوہدری، دانیال عزیز اور بیرسٹر ظفراللہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طلال احمد چوہدری، دانیال عزیز اور بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت چیف جسٹس سمیت دیگر معتبر اداروں کے سربراہان کو متنازعہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف اور دیگر ریفرنس عدم ثبوت کی بناءپر مسترد ہوئے۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طلال احمد چوہدری، دانیال عزیز اور بیرسٹر ظفراللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت چیف جسٹس سمیت دیگر معتبر اداروں کے سربراہان کو متنازعہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف اور دیگر ریفرنس عدم ثبوت کی بناءپر مسترد ہوئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دوسری اپوزیشن جماعتیں ریفرنسز کے بارے طوفان برپا کرنے کی بجائے ان کو پڑھ لیں کہ ان کو مسترد کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ کراچی میں بڑھکیں مارتے پھر رہے ہیں وہ اتنا یاد رکھ لیں کہ وہاں کا امن وزیراعظم محمد نواز شریف نے بحال کیا ہے، کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا، حالات وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹھیک کئے جس سے بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، عمران خان آج کراچی میں جس حال میں جلسے کرتے پھر رہے ہیں ان ہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ جا کر کھڑے ہوئے ہیں جو پاکستان کے مخالف نعرے بازی کا مرتکب ہوا ہے، اس بات سے یہ ثبوت بھی فراہم ہوتا ہے کہ عمران خان اندرون خانہ ڈاکٹر عارف علوی کے ذریعے ایم کیو ایم سے ملے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply