چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال سے نائیجیریا کے ہائی کمشنرمیجر جنرل(ر) عاشیمیو اے اولانی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال سے پاکستان میں نائیجیریا کے ہائی کمشنرمیجر جنرل(ر) عاشیمیو اے اولانی نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین نیب نے نائیجیریا کے ہائی کمشنر کو ادارے کی قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے، روک تھام اور …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاویداقبال سے پاکستان میں نائیجیریا کے ہائی کمشنرمیجر جنرل(ر) عاشیمیو اے اولانی نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین نیب نے نائیجیریا کے ہائی کمشنر کو ادارے کی قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے، روک تھام اور قانون کے مطابق بدعنوان عناصر سے نمٹنے کے لیے قابل ذکر کوششوںسے آگاہ کیا۔ نائیجیریا کے ہائی کمشنر عاشیمیو اے اولانی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میںپاکستان کو کرپشن فری بنانے اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔