لندن ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) لندن سٹی ایئر پورٹ کے رن وے پر بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کے کارکنوں کے قبضے کے باعث ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک لائیوز میٹر مومنٹ کے کارکنوں نے گزشتہ روز لندن سٹی ایئرپورٹ کے رن وے پر قبضہ کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس تنظیم کے کارکن ہوائی اڈے سے ملحقہ ایک ندی پار …
لندن سٹی ایئرپورٹ کے رن وے پر بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کے کارکنوں کا قبضہ، سرگرمیاں معطل

مزید خبریں
لندن ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) لندن سٹی ایئر پورٹ کے رن وے پر بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کے کارکنوں کے قبضے کے باعث ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک لائیوز میٹر مومنٹ کے کارکنوں نے گزشتہ روز لندن سٹی ایئرپورٹ کے رن وے پر قبضہ کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس تنظیم کے کارکن ہوائی اڈے سے ملحقہ ایک ندی پار کر کے رن وے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے بتایا ہے کہ رن وے پر بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کے کارکنوں کے قبضے کی وجہ سے ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا۔ لندن سٹی ہوائی اڈے کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رن وے پر مذکورہ تنظیم کے قبضے کی وجہ سے زیوریخ، جینوا اور گیورنسے جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ آنے والی تمام پروازیں دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف بھیج دی گئی ہیں








