ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد غیر مجاز افراد کو مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

مکہ مکرمہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید القرنی نے کہا ہے کہ اب تک مختلف چیک پوائنٹس سے ایک لاکھ 88 ہزار 747 غیر مجاز افراد کو واپس کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد نے حج کے اجازت ناموں کے بغیر مکہ مکرمہ میں حج کے لیے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔میجر جنرل سعید القرنی نے مزید …

مکہ مکرمہ ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید القرنی نے کہا ہے کہ اب تک مختلف چیک پوائنٹس سے ایک لاکھ 88 ہزار 747 غیر مجاز افراد کو واپس کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد نے حج کے اجازت ناموں کے بغیر مکہ مکرمہ میں حج کے لیے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔میجر جنرل سعید القرنی نے مزید کہا کہ 84965 گاڑیوں نے غیر قانونی طور پر مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر انھیں شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ان کے علاوہ غیرقانونی طور پر اور کسی قسم کی دستاویزات کے بغیر حج کے لیے افراد کو لانے والی 48 منی بسوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔سعید القرنی نے کہا کہ معمول کی معائنے کی کارروائیوں کے دوران 22 جعلی حج مہموں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ارد گرد حج کے لیے غیر قانونی طور پر آنے والے افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے 109 سکیورٹی مراکز قائم کیے گئے ہیں
skr/mik/hab 0932

Leave a Reply